کشمیر پر چین اوآئی سی ممالک کے موقف کی حمایت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ

چین پاکستان دوستی مثالی اور تاریخی ہے،چین مسلم دنیا کے ساتھ شراکت داری کیلئے تیار ہے،مسلم دنیا کو کورونا ویکسین کی مزید تیس لاکھ خوراکیں دی جائیں گی ،و انگ ای کا اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب 

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ کشمیر پر چین اوآئی سی ممالک کے موقف کی حمایت کرتا ہے، چین پاکستان دوستی مثالی اور تاریخی ہے،چین مسلم دنیا کے ساتھ شراکت داری کیلئے تیار ہے،مسلم دنیا کو کورونا ویکسین کی مزید تیس لاکھ خوراکیں دی جائیں گی ۔منگل کو اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اجلاس سے خطاب بھی کیا، اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان دوستی مثالی اور تاریخی ہے ،کشمیر پر چین اوآئی سی ممالک کے مو¿قف کی حمایت کرتا ہے ،فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ عالمی امن کیلئے کام کیا ،او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں خصوصی دعوت دینے پر پاکستان کا مشکور ہوں،مسلم دنیا کو کورونا ویکسین کی مزید تیس لاکھ خوراکیں دی جائیں گی ۔ چین مسلم دنیا کے ساتھ شراکت داری کیلئے تیار ہے ،اجلاس کا تھیم دنیا کے اکثر ممالک کی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن