شاہ محمود قریشی سے گیمبیا کےہم منصب ڈاکٹر مامدو تنگارا کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Mar 22, 2022 | 18:14

ویب ڈیسک

دونوںرہنماﺅں کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت، ویزے فری انٹری اور دفاع کے شعبے میں تکنیکی معاونت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا
پاکستان اور گیمبیا کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اعتماد پر مبنی دو طرفہ تعلقات ہیں،پاکستان اور گیمبیا کے درمیان، کثیرالجہتی فورمز پر بہترین تعاون، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے، شاہ محمود قریشی

 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے گیمبیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر مامدو تنگارا نے ملاقات کی،گیمبیا کے وزیر خارجہ نے گمبیا کے صدر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ،دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ سیاسی مشاورت، ویزے کے خاتمے کے معاہدے اور دفاع کے شعبے میں تکنیکی معاونت کو آگے بڑھانے کے لیے مفاہمت نامے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاوس میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے گیمبیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر مامدو تنگارا نے ملاقات کی۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر خارجہ نے گمیبیا کے وزیر خارجہ کو پاکستان آمد اور او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں شرکت پر خوش آمدید کہا ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور گیمبیا کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اعتماد پر مبنی دو طرفہ تعلقات ہیں،پاکستان اور گیمبیا کے درمیان، کثیرالجہتی فورمز پر بہترین تعاون، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے، گیمبیا کے وزیر خارجہ نے گمبیا کے صدر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ سیاسی مشاورت، ویزے کے خاتمے کے معاہدے اور دفاع کے شعبے میں تکنیکی معاونت کو آگے بڑھانے کے لیے مفاہمت نامے پر آمادگی کا اظہار کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے جون 2022 میں گیمبیا میں متوقع، پندرہویں، او آئی سی سربراہی اجلاس کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے، گیمبیا کی قیادت اور عوام کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گیمبیا کے وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے بہترین انتظامات اور پر خلوص میزبانی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔گینبیا کے وزیر خارجہ، مامدو تنگارا نے پاکستان کے دو طرفہ دورے کی دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، تیسری ششماہی میں پاکستان آنے کا عندیہ دیا۔

مزیدخبریں