ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے اموات کی تعداد بڑھ کر 500سے تجاوز کرگئی

 جنوب مشرقی افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے اموات کی تعداد بڑھ کر 500سے تجاوز کرگئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ملاوی ڈیفنس فورس، ملاوی پولیس سروس اور برطانیہ کی جانب سے تنزانیہ اور زامبیا سمیت پڑوسی ممالک کے تعاون سے ریسکیوا ینڈ سرچ آپریشن کی کارروائیاں جاری ہیں۔طوفان کے نتیجے میں ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 500سے زائد افراد ہلاک اور 5 لاکھ 8 ہزار 244 بےگھر ہوچکے ہیں۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ امور کے محکمے کے کمشنر چارلس کالیمبا نے کہا ہے کہ بے گھر افراد کے لیے کیمپ قائم کردیا گیا ہے جس کے بعد کیمپوں کی مجموعی تعداد 427 ہوگئی ہے۔صدر نے قدرتی آفت پر ملک میں 14 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی نے ملاوی کے لیے 3 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن