لاہور(کامرس رپورٹر )کسانوں کی فلاح و بہبود اور محکمانہ امور میں بہتری کی خاطر پی آئی ٹی بی کے محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کیلئے وضع کردہ کسان دوست سٹرینتھ آف پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم (ایس پی ایم ایس 9211) کے تحت جون 2021 سے اب تک 11 لاکھ سے زائد کسان اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں جبکہ 95 لاکھ سے زائد مویشیوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرِ صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل خرم مشتاق ودیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
95 لاکھ سے زائد مویشیوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے:فیصل یوسف
Mar 22, 2023