لاہور(نمائندہ خصوصی)شمالی چھاونی کے علاقے میںتیز رفتار ڈمپر نے 22سالہ نوجوان عبید کو کچل دیا۔عبید موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو راہگیروں نے پکڑا تھا جو فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔