لاہور(نمائندہ خصوصی )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو ر نے کہاہے کہ دوران ڈیوٹی بہادری اور جرات سے ظالموں کا ہاتھ روک کرمظلوموں کے مددگار بننے والے افسران و اہلکار محکمہ کا فخر اور قیمتی سرمایہ ہیں جن کی ہر سطح پرعزت افزائی میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھی جائیگی۔ محکمہ کی نیک نامی کا باعث بننے والے افسروں اور اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور اس پالیسی کو جاری رکھا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو انعامات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے 19افسران واہلکاروں کو تقریبا 28لاکھ روپے کیش اور تعریفی اسنادسے نوازا ۔
ظالموں کا ہاتھ روکنے والے افسر ‘اہلکارمحکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں : آئی جی
Mar 22, 2023