انہی اقوام کو عزت و مقام حاصل ‘ جنہوں نے تحقیق پر توجہ دی، پروفیسر شاہد رسول‘ جے پی ایم سی پوسٹ گریجویٹ ریسرچ کانفرنس سے خطاب

Mar 22, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا ہے کہ محققین کو چاہیے وہ تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دیں اور عالمی معیار پر پورا اتریں، صرف پروفیسر کا ٹائٹل حاصل کرنے کیلئے تحقیقی مقالوں کی تعداد نہ بڑھائیں یہ بہت برا رجحان ہے، تحقیق کی ساکھ کے حوالے سے میڈیکل جرنلز کا کردار بہت اہم ہے، اپنی تحقیق کی اشاعت کیلئے اچھی شہرت والے جرنلز کا انتخاب کریں۔ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میںپوسٹ گریجویٹ ریسرچ کانفرنس 2023سے خطاب میں پروفیسر
 امجد سراج میمن نے کہا کہ ہم نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ایک فنڈ قائم کیا ہے، امپیکٹ فیکٹر کی حامل تحقیق پر آنے والے اخراجات اس فنڈ سے ادا کیے جائیں گے اور بہترین تحقیق پر 2لاکھ روپے کا انعام بھی دیا جائیگا، ڈاکٹر نگہت شاہ عوام میں شعور بیدار کرنے، طلبا و طالبات کی کیریئر کونسلنگ اور فلاح بہبود کے منصوبوں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتی ہیں ، ہم ان کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ کانفرنس کا آغاز سائنٹفک سیشنز سے ہوا جس میںمیڈیکل اینڈ الائیڈ سیپروفیسر ذکی الدین ،پروفیسر سید مسرور احمد، پروفیسر خلیل شر اور ڈاکٹر نازش بٹ، سرجری اینڈ الائیڈ سے پروفیسر شوکت جاوید، پروفیسر محمد اقبال، پروفیسر حلیمہ یاسمین اور ڈاکٹر نسرین فاطمہ ،بیسک میڈیکل سائنسز اینڈ پبلک ہیلتھ سے پروفیسر اقبال حسین ، ڈاکٹر محمد انور، پروفیسر سیدہ کوثر اور ڈاکٹر شیراز شیخ نے چیئرپرسنز جبکہ ڈاکٹر ذرین، ڈاکٹر عروج کنول، ڈاکٹر شگفتہ،ڈاکٹر فائزہ نفیس اور ڈاکٹر ایلیا شامل تھی۔بعد ازاں جے پی ایم سی کیایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے پوسٹ گریجویٹ تحقیق کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ تحقیق ہی اقوام کو ترقی کے منازل طے کرنے میںمدد دیتی ہے،دنیا میںان ہی اقوام کو عزت و مقام حاصل ہوا جنہوں نے تحقیق پر توجہ دی اور اس تحقیق پر عملی زندگی میںعمل کیا۔ کانفرنس میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی ڈاکٹر حرا کو پبلک ہیلتھ میں بہترین پریزینٹیشن کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ڈاکٹر شیرازکو بھی شیلڈ پیش کی گئی۔

مزیدخبریں