سندھ حکومت جان ومال کی حفاظت میں ناکام ‘پروفیسر نظام الدین

Mar 22, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ نے کراچی تا کشمورسندھ کے عام انتخابات میں بھرپورحصہ لینے کافیصلہ کرلیا،کارکنوں کو تیاری کی ہدایت،سندھ کے عوام کے تحفظات دورنہ کئے گئے تومردم شماری کے نتائج کوتسلیم نہیں کریں گے۔حکومت صوبہ میں قیام امن اورشہریوں کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے۔یہ بات قائم مقام امیرجماعت اسلامی سندھ پروفیسرنظام الدین میمن کی زیرصدارت قباآڈیٹوریم میں منعقدہ صوبائی سطح کے اجلاس میں کہی گئی۔صوبائی ناظم انتخاب ممتازسہتو،اورامیرحلقہ کراچی حافظ نعیم الرحمان نے تیاریوںجائزہ پیش کیا۔ قائم مقام امیرپروفیسرنظام الدین میمن نے کہاکہ جماعت اسلامی اہلیان سندھ کو متبادل دیانتدارقیادت پیش کرے گی۔میدان خالی نہیں چھوڑیں گے سندھ بھرمیں امیدوارکھڑے کئے جائیں گے ،بدھ 22مارچ کو (آج)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق باقاعدہ انتخابی منشورکا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ساتویں اورپہلی ڈجیٹل مردم شماری پر سندھ کے عوام کو سخت تحفظات ہیں وہ ختم کئے جائیں ،اس وقت سیلاب متاثرہ لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے محروم اوردربدری کی زندگی گذارنے پرمجبور ہیں ان کی گنتی کیسے ہوگی؟یہ شکایات بھی مل رہی ہیں کہ مردم شماری کا عملہ طئے شدہ قوائدوضوابط پرعمل کرنے کی بجائے صرف خانہ پوری کر رہا ہے ۔صوبائی امیرنے زوردیاکہ سندھ حکومت صوبہ میں قیام امن،جرائم کے خاتمے اورشہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے سنجیدہ اقدامات کرکے اپنی ذمے داری پوری کرے.#

مزیدخبریں