دینی مدارس پاکستانی نظریاتی سرحدوں  کے محافظ ہیں‘  مولانا عبدالرزاق سونیاوی

Mar 22, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ممتاز عالم دین ،  شیخ الحدیث مولانا عبدالرزاق سونیاوی نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔جامعہ محمدیہ اور کلیہ البنات العربیہ للدراسات الاسلامیہ روشن باغ سوسائٹی فیڈرل بی ایریا کراچی کی 27ویں سالانہ تقریب صحیح البخاری میں درس بخاری ارشاد فرماتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردوں کی طرح خواتین پر بھی علم حاصل کرنا فرض ہے عورت خاندان اور قوم کی معمار ہے آپ پر  بھاری اور دہری ذمہ داری عائد ہو رہی ہے آپ بیٹی ، بہن ،والدہ ، اور اہلیہ کے ساتھ داعیہ اور مبلغہ و مربیہ کا بھی کردار ادا کریں گی ،معاشرے میں آپ کا کردار بہت اہم ہوگا۔ مدیر الجامعہ علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال اللہ تعالیٰ کی توفیق سے 16طالبات کو درس نظامی عالمات و فاضلات کی اسناد عطا کی جا رہی ہیں اور اس کے علاوہ چاروں درجات شعبہ حفظ ۔ ترجمہ و تفسیر کی پوزیشن ہولڈرز25طالبات کو بھی اسناد ایوارڈز اور قیمتی کتابوں کے تحائف دئیے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں