کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید اہلسنّت صوفی عبد القیوم کی ٹارگٹ کلنگ نے اہلسنّت کو غم زدہ کر دیا ہے۔شہید انتہائی خوش اخلاق نفیس انسان اور مخلص عالم دین وبہترین مدرس تھے۔پوری زندگی در س و تدریس سے وابستہ رہے آپ کی ذات متلاشیان علم کے لئے مینارہ نور تھی ۔ آپ کی شہادت دفاع اہلسنّت کیلئے ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری،مولانا ابرار احمد رحمانی،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،علامہ خلیل الرحمان چشتی،سید رفیق شاہ،علامہ کامران رضوی،مولانا الطاف قادری،مفتی عبد الحق شاہ سیفی،مفتی بلال قادری،مفتی محمد میاں نوری ،علامہ شوکت سیالوی،میر غالب شاہ،مولانا جمیل امینی نے مشترکہ بیان میں کیا۔