راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احسن محمود ملک نے 7سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میںمجرم کو ساڑھے12سال قید سخت اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے عدالت نے متاثرہ بچی کو2لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے حکم دیا ہے کہ ہرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کی جائیداد فروخت کر کے رقم وصول کی جائے جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید6ماہ اور ہرجانے کی عدم ادائیگی پر بھی6ماہ قید بھگتنا ہوگی،کہکشاں کالونی اڈیالہ روڈ کے رہائشی عثمان سرور نامی ملزم کے خلاف تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 3فروری2021کومقدمہ درج کیا تھا
7سالہ بچی سے زیادتی کیس میںمجرم کو ساڑھے12سال قید، 1لاکھ جر مانہ
Mar 22, 2023