سورھیہ بادشاہ جیسے عظیم ہیرو کے دن کو  ملکی سطح پر منایا جائے، چوہدری ظفر اللہ 


حیدرآباد(بیورو رپورٹ ) شہید انقلاب شہید سورھیہ بادشاہ کی مہورتی میگزین کی تقریب حیدر آباد سندھ لینگویج اتھارٹی میں مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کی جانب سے منعقد کی گئی ۔ مقررین میں ضلعی صدر فنکشنل لیگ ایڈووکیٹ چوہدری ظفراللہ آرائیں  موجود تھے، سورھیہ بادشاہ جیسے عظیم ہیرو کے دن کو ملکی سطح پر منعقد کیا جائے، شہید سورھیہ بادشاہ کی ملک کیلئے دی ہوئی قربانی  و خدمات پر مطلق مضمونوں پر روشنی ڈالی۔ سورھیہ بادشاہ جیسے عظیم ہیرو کے دن کو ملکی سطح پر منعقد کیا جائے، انگریز سامراج سے جنگ کرنے والے حر تحریک کو قومی نصاب میں شایع کیا جائے۔ شہید سورھیہ بادشاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور سورھیہ میگزین کی پانچویں شمارہ تقریب رکھی گئی مقررین میں ضلعی صدر مسلم لیگ فنکشنل حیدرآباد ایڈووکیٹ چوہدری ظفراللہ آرائیں، چیف ایڈیٹر مہران اخبار فقیر منٹھار منگریوں،حاجی خدا بخش درس،ایڈیٹر سورھیہ میگزین فقیر عبدالحیم درس،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ فنکشنل حیدرآباد رفیق مگسی، پروفیسر صاحبداد سکندری،پاکستان آرائیاں کے مرکزی صدر چوہدری جمیل آرائیں،پروفیسر شاھجہان پنھور،سلمان راھوجو،مسلم لیگ فنکشنل جام شورو فقیر حق نواز برھمانی، میاں خان بلیدی ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سورھیہ میگزین علمی، قلمی، محنت کا تسلسل ہے۔جس میں حر تحریک  و سورھیہ بادشاہ کی قربانیاں یکجا کرکے تاریخ کو نمودار  و محفوظ کیا گیا۔وقت کے حکمرانوں کو چاہیئے کہ سورھیہ بادشاہ جیسے عظیم ہیرو کے دن کو ملکی سطح پر منعقد کیا جائے وخراج تحسین پیش کیا جائے سورھیہ بادشاہ نے اس ملک کے لیئے بڑی قربانی دی ہیں،اور ہزاروں حر شہید کرائے اس دھرتی کے لیئے۔اگر سورھیہ بادشاہ قربانی نہیں دیتے تو آج ہم انگریز سامراج کے غلام ہوتے،انگریزوں کے حکمرانی کے تلے دبے ہوتے۔سورھیہ بادشاہ نے اس عظیم سرزمین کے اسلام کی سربلندی کے لیئے قربانی دی ہے،سورھیہ بادشاہ اپنے دور کے ولی تھے۔سورھیہ بادشاہ نے آنے والی نسلوں کو غلامی کی زنجیر سے آزاد کرایا جو آج ہم آزاد وطن میں آزادی سے زندگی بسر کررہیں ہیں۔ورنہ ہم انگریزوں کے غلام ہوتے۔لیکن موجودہ حکومت انگریز سامراج کا تسلسل ہے جو سورھیہ بادشاہ جیسے ہیرو کو یاد نہیں کرتے۔زندہ قومیں اپنے ہیروز کو شہادت کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہم اپنے ہیروز کو کبھی بھی بھول نہیں سکتے۔افسوس کہ آج کے حکمران اپنے ہیرو کی قربانیوں کو چھپانے اور دبانے میں لگے ہوئے ہیں۔جو تاریخ سے دھوکہ ہے۔ہمارے لیئے آج کا اہم دن ہے کہ ہم اپنے ہیرو سورھیہ بادشاہ کو خراج تحسین پیش کررہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن