لاہور (نمائندہ خصوصی) ایپکا ملازمیں نے جان لیوا مہنگائی کے خلاف اور تنخواہ وپنشن میں 100% اضافہ کیلئے احتجاج کیا۔ لاہور میں ٹاؤن ہال تا ڈی سی آفس تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر ایپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کی۔ حاجی محمد ارشاد نے مظاہرین سے ڈی سی آفس کے سامنے خطاب کرتے ہوئے ایپکا کے مطالبات اور جان لیوا آئے روز مہنگائی کے مطابق کم ازکم سو فیصد تنخواہ و پنشن میں فوری اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے آئی ایم ایف زدہ جان لیوا مہنگائی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے موجود نہ ہونے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس پر مرکزی صدر نے ایڈیشنل کمشنر کی یقین دہانی پر احتجاج اور دھرنا مؤخر کر دیا۔
ایپکا کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی، مہنگائی کا پتلا نذر آتش
Mar 22, 2023