لاہور (خبر نگار) لاہور کی سیشن کورٹ جوڈیشل کمپلیکس میدان جنگ بن گیا۔ پیشی کے وقت دو پارٹیوں میں تصادم، ملزم ساجد علی، واجد علی، عامر منشا، ملک طارق اپنی عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔ سیشن عدالت میں ڈنڈا بردار گروپ ایک دوسرے پر تشدد کرتے رہے۔ دونوں گروپس ایک دوسرے پر پتھراؤ کرتے رہے۔ پولیس کہ بھاری نفری سیشن عدالت پہنچ گئی۔ مقدمہ مدعی مبشر اقبال اور ملزمان میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ مدعی اور ملزم دونوں پارٹیوں کے درمیان ڈنڈے اور گھونسوں کا آزدانہ استعمال کیا گیا۔ سیشن کورٹ جوڈیشل کمپلیکس میدان جنگ بنا رہا۔ وکلاء نے بیچ بچائو کروایا توکچھ دیر بعد پھر دونوں پارٹیاں آ منے سامنے آگئیں اور دوبارہ سے لڑائی شروع کر دی۔
سیشن عدالت میدان جنگ میں تبدیل، دو پارٹیوں میں تصادم، ڈنڈے، مکے چل گئے
Mar 22, 2023