لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر حج لاہور اقرار احمد نے کہا اس سال تمام عازمین حج کے لئے کرونا ویکسین لگوانا ضروری ہے، روانگی سے 72 گھنٹے پہلے وزارت مذہبی امور کی نامزد کردہ لیبارٹریوں سے پی سی آر ٹیسٹ کروانا بھی لازمی ہے۔ زیادہ سے زیادہ 65 سال عمر کی حد ختم کر دی گئی ہے۔
ڈائریکٹر حج لاہور اقرار احمد نے یہ بات گزشتہ روز حج ڈائریکٹوریٹ لاہور میں ماسٹر ٹرینرز کے مشاورتی اجلاس کے دوران بتائی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حج پر جانے کے لئے زیادہ سے زیادہ 65 سال عمر کی حد ختم کر دی گئی ہے۔ اب اس سے زیادہ عمر کے افراد بھی حج پر جا سکتے ہیں۔ گورنمنٹ سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے۔ ان درخواستوں کی قرعہ اندازی 5 اپریل کو ہو گی۔ مناسک حج کی تربیت دینے کے پروگرام 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔