کامونکی: منہ بولے ماموں کی زیادتی، متاثرہ حاملہ ہو گئی 

Mar 22, 2023


کامونکی (نمائندہ خصوصی) مْنہ بولے اوباش ماموں نے دوشیزہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ اسلام آباد کی عاصمہ اقبال کا امتیاز عرف پپو ملک مْنہ بولا بھائی بنا تھا کہ تین ماہ قبل عاصمہ کی بیٹی اْنیس سالہ (م) کو حویلی میں لیجاکر امتیاز عرف  پپو نے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ سٹی پولیس نے متاثرہ لڑکی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں