اوکاڑہ، کراچی(نامہ نگار، نوائے وقت رپورٹ)اوکاڑہ کے نواح میں نوجوان نے روٹھی ہوئی بیوی کو منانے میں ناکامی پر زہر یلی سپرے پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نواحی قصبہ شیخم کے محمد اویس بیوی کو منانے گیا تو سسرال والوں نے سائرہ بی بی کو اس کے ساتھ بھیجنے سے انکار کر دیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر محمد اویس نے زہریلی سپرے پی کر اپنی ز ندگی کاخاتمہ کر لیا۔پولیس تھانہ شیر گڑھ نے تفتیش شروع کر دی۔کراچی میں اورنگی ٹاؤن میں غربت اور بیماری میں گھری نوجوان لڑکی نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کرلی۔لڑکی کی شناخت 24 سالہ صوفیہ کے نام سے ہوئی ۔ ایس ایچ اوسہیل خاصخیلی کے مطابق متوفیہ کی والدہ انتہائی بوڑھی اورکینسرجیسے مہلک مرض میں مبتلا ہیں اور انتہائی غربت میں ہیں۔
اوکاڑہ، بیوی کے نہ ماننے پر خاوند،کراچی میں غربت سے تنگ لڑکی کی خودکشی
Mar 22, 2023