لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان یا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی تو ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ دو دنوں سے تحریک انصاف کے 500سے زائد ارکان حراست میں لے لیے گئے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے ہیں، ان ظالموں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، آخری دھکے کیلئے تیاری کر لیں۔فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اتحاد کی میٹنگ کے نتیجے میں ایک مضحکہ خیز پریس ریلیز سامنے آئی ہے، ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کر عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے، ملک میں آئین کو ختم کرکے ایسا گروپ مسلط کر دیا گیا ہے جس کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں، عوام سے خوفزدہ گروہ صرف جبر پر قائم ہے۔
عمران یا پی ٹی آئی پر پابندی سے ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے‘ فواد چودھری
Mar 22, 2023