بڑھتا جانی نقصان‘ وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم‘ کالعدم  ٹی ٹی پی میں پھوٹ پڑ گئی


پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں بڑھتے جانی نقصان کی وجہ سے پھوٹ پڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی مہمند، سوات اور باجوڑ ایجنسی مرکزی قیادت سے ناراض ہیں اور علیحدگی کیلئے مشاورت کر رہے ہیں۔ اختلافات کی وجوہات میں سے ایک وجہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے مرکزی قیادت کی جانب سے انتظامی امور میں محسود اور وزیر قوموں کو دوسرے قبائل پر فوقیت دینا، مرکزی قیادت کا اہم معاملات میں باقی گروپوں سے مشاورت نہ کرنا، افغان جنگجوؤں کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال کرنا بھی اختلافات کی وجہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن