لاہور،پشاور،ریاض،مکہ مکرمہ(خصوصی نامہ نگار،نوائے وقت رپورٹ ،امیر محمد خان،ممتاز احمد بڈانی) رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اور زونل رویت کمیٹیوں کے اجلاس آج پشاور میں منعقد ہوں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی اوقاف ہال ہی میں منعقد ہوگا ۔ دوسری جانب مقامی علماکی کمیٹی کا اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت منعقد ہوگا ۔دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا رمضان کل ہوگا۔