لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کاکوئٹہ اور کراچی کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ۔ مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کے مطابق مریم نواز کا دورہ پنجاب میں انتخابات کے سلسلہ میں میٹنگز کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ مریم نواز کا اس سے قبل پشاور کا دورہ بھی منسوخ ہو چکا ہے۔
مریم نواز کاکوئٹہ اور کراچی کا دورہ منسوخ
Mar 22, 2023