راولپنڈی (این این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی، مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر اور حلقہ پی پی 16سے امیدوار ناصر بٹ خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے چار سال بعد پاکستان واپس پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ بعدازاں ایک بڑے جلوس کی شکل میں انہیں ائیرپورٹ سے حاجی ہائوس رتہ امرال لایا گیا جہاں ان پر گل پاشی کی گئی۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا قائد میاں نواز شریف کے حکم پر واپس آیا ہوں۔ آنے والا وقت میاں نواز شریف کا انشاء اللہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرین گے۔
نواز شریف کے ساتھی ناصر بٹ خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے 4 سال بعد پاکستان واپس پہنچ گئے
Mar 22, 2023