انٹر بنک میں ڈالر 11 پیسے سونا 3100 روپے تولہ سستا 

Mar 22, 2023

کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں منگل کو سونے کی فی اونس قیمت 14ڈالر کمی سے 1968 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ مقامی سطح پر سونے کی قیمت 3100 روپے  تولہ کمی سے 2لاکھ 4ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2658 روپے کمی سے  1لاکھ 75ہزار 68 روپے رہی۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2200 روپے ریکارڈ کی گئی۔ ادھر  انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 11پیسے کی کمی سے 284.03 روپے سے کم ہوکر 283.92 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔

مزیدخبریں