حضرت علی ہجویریؒ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے: گورنر


لاہور (نیوز رپورٹر + خصوصی نامہ نگار) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری دی، چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری اور پیر سید ناظم حسین شاہ بھی گورنر پنجاب کے ہمراہ تھے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ حضرت علی ہجویریؒ نے امن، برداشت اور رواداری کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشںؒ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ مزید برآں، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پیر ناظم حسین شاہ کی جانب سے تیار کئے گئے رمضان پیکیج کے راشن بیگز مستحقین میں تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرت کو چاہئے کہ ماہ رمضان المبارک میں دل کھول کر مستحقین کی مدد کریں۔
گورنر پنجاب

ای پیپر دی نیشن