اسلام آباد (خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن نوروز منانے والوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوروز کا دن امن و آشتی اور باہمی افہام و تفہیم کا دن ہے۔نوروز موسم بہار کی آمد کی علامت ہے جسے صدیوں سے اسی جذبے اور ولولے کے ساتھ منایا جاتا ہے اپنے پیغام میں انکا مزید کہنا تھا کہ جشن نوروز خوشیاں باٹنے کا دن ہے اور اس موقع کی مناسبت سے دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان سمیت علاقائی وعالمی سطح پر امن محبت اور ہم آہنگی کا پیغام عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
مبارکباد
اسلام آباد،(خبرنگار)چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے ضلع ڈی آئی خان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں تین بہادر جوان شہید ہوئے۔ شہید حوالدار محمد اظہر اقبال، شہید نائیک محمد اسد اور شہید جوان محمد عیسی کی بہادری اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ہماری سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گی۔ دہشت گردی سے نمٹنے کا ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور ہم اس برائی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔