گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنر پنجاب اوور سیز پاکستانیر کمیشن سید خادم عباس نے کمشنر آفس سے متعلقہ اوور سیز پاکستانیوں کے زیر التواء درخواستوں پر کارروائی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی بھیجی ہوئی رقوم سے لاکھوں خاندانوں کی کفالت ہو رہی ہے۔
، بیرون ممالک مقیم محنتی و انتھک پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ اور ان کے مسائل کا ترجیحی حل انتظامیہ اور پولیس کی ذمہ داری ہے ۔اجلاس میں کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈی جی اوورسیز پاکستانیز کمیشن مراز نصیر عنایت، ڈائریکٹر پولیس میٹرز او پی سی امتیاز احمد خان، سمیت اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور متعلقہ محکموں کے افسرا ن نے شرکت کی۔
اوورسیز پاکستانیز اقتصادی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں:خاد م عباس
Mar 22, 2023