غیور عوام نے آج تک کرپٹ حکومت کو قبول نہیں کیا:صدیق مہر

Mar 22, 2023


وجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سینئر رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد صدیق مہر اور چوہدری ابوبکر صدیق مہر کے ریٹرننگ آفیسر پی پی 64 سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے اس موقع پر انہوں نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج کے پہلے دن سے آج تک خوددار قوم نے کبھی بھی سازش کے ذریعے مسلط شدہ اس امپورٹڈ اور کرپٹ حکومت کو قبول نہیں کیا اور قائد عمران خان کی قیادت میں بار بار اس عزم کو دہرایا کہ جب بھی الیکشن ہوں جیت پی ٹی آئی کی ہی ہوگی اور انتخابی میدان پی ڈی ایم ٹولے کا سیاسی قبرستان ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں