قصور (نمائندہ نوائے وقت )ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی کا فری آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ‘آٹے کی تقسیم و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی نے ماڈل بازار اور ڈیرہ شاملاٹ فری آٹا پوائنٹس کا دورہ کر کے وہاں پر عملے کی حاضری، آٹے کی تقسیم کے عمل و دیگر انتظامات کو چیک کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں قائم کردہ 57فری آٹا ڈسٹری بیوشن سینٹرز پر مفت آٹے کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔