لاہور(سپورٹس ڈیسک)سرجیو پیریز نے سعودی عربین گرینڈپری فارمولا 1ورلڈ چیمپئن شپ کی دوسری ریس اپنے نام کر لی،میکس ورسٹاپن نے ریس کا آغاز 15ویں قطار سے کیا اور ریس کو دوسرے نمبر پر ختم کیا، اگرچہ فرنیندو الونسو نے تیسرے نمبر پر لائن کو عبور کیا۔
لیکن ریس کے بعد انہیں 10سیکنڈ کا جرمانہ دیا گیا اور آخری پوڈیم پوزیشن جارج رسل کے نام کر دی گئی،پول پوزیشن میں شروع کرنے والے سرجیو پیریز شروع میں ہی الونسو سے اپنی جگہ کھو بیٹھے لیکن ریس کے تسلسل میں برتری حاصل کر لی،چیمپئن شپ لیڈر میکس ورسٹاپن، جنہوں نے کوالیفائنگ لیپس میں انجن کی خرابی کی وجہ سے ریس کا آغاز 15ویں مقام سے کیا، پوری ریس میں 14پائلٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس دوسرے نمبر پر رہے۔ آسٹن مارٹن کے ڈرائیور فرنیندو الونسو کو ریس کے بعد 10سیکنڈ کا جرمانہ دیا گیا ا کیونکہ اس نے 5سیکنڈ کی پنالٹی کو قواعد کیمطابق نہیں لیا تھا۔