ہیوگو لوریس ریٹائر‘کلیان امباپے  فرانسیسی فٹبال ٹیم کے کپتان مقرر


لاہور(سپورٹس ڈیسک)پیرس سینٹ جرمین کے فارورڈ کلیان امباپے کو فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، 24سالہ کلیان امباپے نے ریٹائرڈ ہیوگو لوریس کی جگہ فرانسیسی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں،امباپے نے ٹیم کوچ ڈیڈیئرڈیشام کے ساتھ بات چیت کے بعد اس تجویز کو قبول کیا۔ ٹوٹنہم کے گول کیپر لوریس نے ایک ماہ قبل ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد جنوری میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
،36سالہ ہیوگو لوریس ایک دہائی سے زائد عرصے سے فرانسیسی فٹ بال ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں نبھارہے تھے۔کلیان امباپے 66بین الاقوامی میچز میں فرانس کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے،انہوں نے 2018میں لیس بلیوس کو ٹائٹل جیتنے میں مدد کرنے کے بعد 2022کے عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ارجنٹائن کیخلاف ہیٹ ٹرک سکور کی تھی تاہم یہ میچ ارجنٹائن نے فرانس پنالٹی ککس پر 2-4سے شکست دی تھی۔بطور کپتان کلیان امباپے کا پہلا کھیل آئندہ کو سٹیڈ ڈی فرانس میں نیدرلینڈز کیخلاف یورو 2024کوالیفائر ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن