ملتان (سپیشل رپورٹر) شاہ محمود قریشی کا صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنا خطرے میں پڑ گیا ، ریٹرنگ آفیسر نے نوٹس جاری کردیا ریٹرننگ آفیسر نے پی پی 217 میں کاغذات نامزدگی پر اعتراض کا جواب جمع کروانے کے لیے شاہ محمود قریشی کو 22 مارچ کا نوٹس جاری کردیا کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سابق ایم پی اے و امیدوار پی پی 217 سلمان نعیم نے جمع کروائے درخواست میں کہا گیاہے کہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے اثاثوں اور بینک اکاو¿نٹس کی معلومات درست فراہم نہیں کی گئی شاہ محمود قریشی نے توشہ خانہ سے حاصل شدہ تحائف کی تفصیل نہیں دی۔شاہ محمود نے کاغذات نامزدگی میں جان بوجھ کر معلومات چھپائی آرٹیکل 62 ، 63 پر پورا نہیں اترتے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائے۔
شاہ محمود