ملتان‘چیچہ وطنی‘میلسی‘ٹبہ سلطان پور‘دو کوٹہ‘ دھنوٹ‘ ٹاٹے پور ،قطب پور‘چوک میتلا، لودھراںا (خبر نگار خصوصی‘علاقائی نمائندوں سے)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تیز رفتار بارش اور شدید ژالہ باری، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ، گندم آم سبزیوں ودیگر فصلوں کو وسیع پیمانے پر شدید نقصان پہنچا ہے جس سے آنے والے دنوں میں پیداوار پر انتہائی منفی اثرات پڑیں گے پیداوار کم ہونے سے ملکی ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہو جائے گا چند روز قبل تیز رفتار آندھی سے گندم کی فصل گرگئی تھی اب بارش ہونے اور شدید ڑالہ باری سے نہ صرف فصل پانی میں ڈوب گئی ہے بلکہ ژالہ باری سے سٹے میں سے دانہ نکل گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ملتان ایئرپورٹ پر 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی واسا میں اس الرٹ جاری کردیا گیا ۔دریں اثناطوفانی بارش اور ڑالہ باری کے باعث دومختلف حادثات میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیوکے مطابق ژالہ باری کی وجہ سے ایگریکلچر یونیورسٹی کے قریب چھت پر شٹرنگ کا کام کرتے ہوئے پاو¿ں سلپ ہونے سے گر کر ایک شخص زخمی ہوا جبکہ دوسرا واقعہ فضل کریم ٹاون شجاع آباد روڑ جانوروں کے بھانے کا چھپر گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کی وجہ سے ریسکیو 1122ہائی الرٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے ریسکیو 1122 کے تمام اسٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اگلے 72 گھنٹوں کے دوران شدید موسمی صورتحال کے سبب کوہ سلیمان رینج کے تمام ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے چیچہ وطنی سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواحی گا¶ں میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ نواحی گا¶ں 42/12-L کا رہائشی 14 سالہ زاہد ولد اللہ دتہ بکریاں چرا رہا تھا کہ اسی دوران اس پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاچوک اعظم سے نمائندہ نواے وقت کے مطابق دھوری اڈہ کے نواح چکنمبر 471 ٹی ڈی اے میں بارش کے دوران ہارون کھوکھر کے گھر پر آسمانی گر گئی بجلی گرنے سے 38 سالہ شمیم جو کہ ہارون کھوکھر کی بہو اور 6 سالہ راشد جھلس کر موقع پر جاں بحق ہوگئے ہارون کھوکھر اور اس کی بیوی جھلس کر شدید زخمی ہونے ہیں ریسکیو 1122 اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو طبی امدادی میلسی سے تحصیل رپورٹر کے مطابق طوفانی بارش اورشدیدژالہ باری کے باعث گورنمنٹ بوائزہائی سکول ہری پورہ میں قائم فری آٹاپوائنٹ پر نیومیلسی فلورملزمیلسی کی طرف سے فراہم کردہ کھلے آسمان تلے میدان میں رکھے گئے سینکڑوں تھیلے ناکارہ ہوگئے جس کی وجہ سے فلورملزکوشدیدمالی نقصان کاسامناکرناپڑاہے۔ٹبہ سلطانپورسے نامہ نگار ،سٹی رپورٹرک،چوک میتلاسے خبر نگار دھنوٹ سے نامہ نگار، ٹاٹے پورسے نامہ نگار، دو کوٹہ سے نامہ نگار،لودھراں سے خبر نگار، نمائندہ نوائے وقت ،قطب پور سے نامہ نگار، خبر نگار کے مطابق بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان ہوا۔
بارش ، ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ، خاتون سمیت 3 جاں بحق ، فصلیں تباہ
Mar 22, 2023