شجاع آباد(تحصیل رپورٹر/ نمائندہ نوائے وقت) موضع ٹھٹھ گھلواں میں ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر فائرنگ سے تین شہری زخمی‘ تشدد سے ڈاکو ہلاک۔ گزشتہ رات موضع ٹھٹھ گھلواں میں تین نامعلوم ڈاکو ڈکیتی کے بعد فرارہونے کوشش کررہے تھے کہ اہل علاقہ نے گھیرے میں لے لیا جس پر ڈاکوو¿ں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی تین شہری شدید زخمی ہوگئے ایک ڈاکو قابو آ گیا۔ جسے تشدد کانشانہ بنایا ہے اور وہ دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہوگیا جاں بحق ڈاکو کی شناخت غلام حسین کی نام سے ہوئی جس پر مختلف تھانوں میں 100سے زائد مقامات درج تھے تھانہ صدر پولیس نے ڈاکو غلام حسین کی لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ شہریوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔