مری(نامہ نگار خصوصی)حکومت مہنگائی پر کنٹرول پانے میں بُری طرح ناکام ہو چُکی ہے،مستحق لوگوں کو مفت آٹے کی تقسیم کے بعد سستا آٹا ڈبل ریٹ پر ملنے لگا ہے ، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،مری میں سفید پوش طبقہ سستا آٹا مہنگا ہونے اور تقسیم کے عمل کے رکنے پر سخت پریشانی کا شکار ہے۔ مری کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے سستے آٹے کی فراہمی ہر ایک یونین کونسل میں سرکاری طور پر گاڑی بھیج کر کی جا رہی تھی اور عوام دس کلو آٹا اپنی اپنی یونین کونسلوں سے بغیر کرایہ لگائے حاصل کر لیتے تھے لیکن مضان کی آمد کے ساتھ ہی سستے آٹے کو تقسیم کو فوری روک دیا گیا ہے اور مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ جاری کیا گیا ہے ۔ایسے میںسستا آٹا جو عوام پہلے 650 کا دس کلو فراہم کیا جا رہا تھا یک لخت ہی اُس کا ریٹ 1170 روپے کر دیا گیا ہے۔