ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)اندرون شہرجی ٹی روڈاورحطارانڈسٹریل سٹیٹ ایچ ایم سی ہیوی کارخانوںکوملانے والے واحدراستہ کے درمیان اوورہیڈبرج ٹیکسلاکی ازسرنوتعمیرومرمت کیلئے موقع پرکام شروع کردیاگیا،تاہم نچلے حصے سے گزرنے والی ٹریفک کوبحفاظت گزارنے کیلئے موقع پرکوئی انتظام نہیںکیاگیا،عوامی سماجی حلقوںنے اوورہیڈبرج کی ازسرنوتعمیرکے اقدام کوسراہاہے،تاہم ان کاکہناہے کہ ٹیکسلاشہرکے اندرونی حصوںاورایچ ایم سی روڈکے ساتھ متصل سینکڑوںچھوٹے بڑے دیہات میںبسنے والوںکی آمدورفت کے نظام کوبحال وبرقراررکھنے کاانتظام کیاجانا،انتہائی ضروری ہے،عوامی حلقوںنے کمشنرراولپنڈی،ڈپٹی کمشنرراولپنڈی،اے سی ٹیکسلا، اورمحکمہ مواصلات پنجاب کے ذمہ دارحکام سے اپیل کی ہے کہ وہ موقع کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے وقت نکالیں،اوراوورہیڈبرج کے نچلے حصے میںکئی کئی گھنٹے جام رہنے والی ٹریفک کوبحال کرنے کیلئے موقع کی صورتحال کے مطابق احکامات جاری کریں۔