سنجوال کینٹ(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر سید یاور بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی چیئر مین عمران خان نے صوبائی حلقوں میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد امیدواروں کے زمینی حقائق اور لیاقت پر نظر ثانی شروع کر دی ہے ہمارے لیڈر اور ہمارے سیاستدانوں جن کا پی ٹی آئی سے تعلق ہے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ ہے سب کی نیتوں کو دیکھ رہا ہے پی ٹی آئی اٹک کے سیاسی لیڈر ذولفی بخاری ضلعی صدر قاضی احمد اکبر سردار محمد علی نے اٹک جیل سے زمان پارک ہائی کورٹ میں اپنی موجودگی کو عمران خان کی محبت کو ثابت کیا۔ اور میرے شانہ بشانہ ساتھ ہیں پی ٹی آئی کے دیگر عہدہ دران اور کارکن بھی زمان پارک میں اپنے لیڈر کی حفاظت کے لیے قدم جمائے رہے امپورٹڈ حکومت عمران خان کی گرفتاری پر اپنی تمام حکومتی مشینری لگائے ہوئے ہے لیکن عوام کی طاقت عمران خان کے ساتھ ہے عوام او ر انکے جذبات و تاثرات ملکی مفاد میں ہیں عمران خان کی گرفتاری ملک کو تباہی کے دہانے پر لے جائے گی حکومت نے عمران خان پر 84ایف آئی آر کاٹ دیں حکومت الیکشن ختم کروانا چاہتی ہے راناثنا اللہ مریم نواز لندن سے پلان حاصل کر کے بین القوامی طاقتوں کو شامل کر کے عمران خان کے حوصلے پست نہیں کرا سکے گی فتح پی ٹی آئی کی ہو گی ۔
عمران خان کی گرفتاری ملک کو تباہی کے دہانے تک لے جائےگی،یاور بخاری
Mar 22, 2023