نااہل حکمران عمران خان کی مخالفت میں اندھے ہو چکے ہیں، ممتاز ماجھیا 

 ڈھرنال (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی2فتح جنگlحسن ابدال سردار ممتاز حسین ماجھیا نے کہا ہے کہ حکمران انتقام کی بجائے ملکی مفادات کی سیاست کو ترجیح دیں عمران خان بہادر دلیر اوروطن سے محبت کرنے والے لیڈر ہیں انشااللہ اپنے قائد کے حکم پر ہمیشہ کی طرح لبیک کہتے ہیں ملک میں اس وقت فسطائی نظام قائم ہے امپورٹڈ حکمران عمران خان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن اللہ کی کرم نوازی کے بعد قوم انکے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے وہ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر ملک معید افتحار ماجھیا،سجاد احمد شہروی،ڈاکٹر امجد علی و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملکی حالات انتہائی خراب ہیں معیشت تباہ ہو چکی بحرانوں سے نکلنے کا واحد حل انتخابات ہی ہیں زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد اور عمران خان کی گرفتاری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران عمران خان کی مخالفت میں اندھے ہو چکے ہیں اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو ملک بھر کی عوام سڑکوں پر ہو گی جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا حکمران عمران خان گو گرفتار کر کے عوامی مسائل سے آنکھیں چرانا چاہتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن