صاف پانی کی فراہمی میں کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کا کردار 

Mar 22, 2023

سعد احمد جعفر


ترجمہ: ”اور وہی ہے جس نے آسمانوں اورزمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا جب کہ اس سے پہلے اُس کا عرش پانی پر تھا۔ (سورة ہود آیت نمبر07)“
اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتیں دی ہیں اور اللہ پاک کی نعمتوں میں سے پانی ایک عظیم نعمت ہے۔ پانی کرہِ ارض پر پایا جانے والا سب سے اہم عنصر ہے۔ اور اس کے اردگرد تمام اہداف گھومتے رہتے ہیں۔ سطح زمین پر پائے جانے والے تمام زندہ انسان اور جانورں کا انحصار پانی ہے۔ اور پانی کے بغیر زندگی کا تصور نا ممکن ہے۔ صاف پانی ایک کلیدی کردار رکھتا ہے۔ مختصراً کہ انسانی جسم بھی پانی پر مشتمل ہے۔ تخلیق کائنات سے لے کر آج تک پانی کو ایک کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ پوری دُنیا کے اندر صاف پانی کی فراہمی بھی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ صاف پانی کی فراہمی اور اُس کے ساتھ محفوظ پانی گھر تک پہنچنا چیلنج کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ ہمارے پاکستان کے اندر دیگر چینلجز کے ساتھ صاف پانی بھی ایک بہت بڑا چلینج ہے۔ یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ کل اموات کی 30%فیصد اموات صرف صاف پانی کی عدم دستیابی ہے۔ دُنیا میں ہر سال صرف پانی کی عدم فراہمی کے باعث موت کے منہ کے چلے جاتے ہیں۔ پاکستان کے اندر میں صاف پانی کی فراہمی ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور حکومت کی طرف سے مکمل کوشاں ہیں کہ صاف پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی ہوں اور صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ مختصراً قارئین کو صاف پانی کی فراہمی کے بتایا چلوں کہ پانی کے ذرائع اقدام پائے جاتے ہیں۔ جن سے پانی حاصل کیا جاتا ہے جس میں سطح پانی۔ گرونڈ پانی ، کنویں کا پانی۔ چشمے کا پانی، ٹیوب ویل ، ہیڈ پمپ یہ سب وہ ذرائع میں کہ جن سے ہم سب پانی حاصل کرکے اپنی زندگی کے معمولات کو آگے بڑھاتے ہیں۔ صوبہ پنجاب کے اندر مختلف محکمہ جات صاف پانی کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں۔ اور اس میں پبلک ہیلتھ انجیئرنگ ڈیپارٹمنٹ ایک اہم محکمہ ہے۔ جس کا بنیادی مقصد صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی اور پانی سب کے لیے کاربند ہے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجیئرنگ ڈیپارٹمنٹ صاف پانی کی فراہمی میں ایک کلیدی حیثیت رکھا ہے اور بذریعہ ٹیوب ویل ،واٹر فلٹریشن پلانٹ +ہیڈ پمپ کے ذریعہ اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ اور اس کے ذریعے لوگوں کو پانی کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پالیسی کے تحت سکیم کو مکمل اور چالو/آپریشنل کرکے مقامی سطح پر لوگوں کو منتقل کر دی جاتی ہے تاکہ مقامی کمیٹی اس کو چلا کے لوگوں کو صاف پانی کو فراہمی اپنا کردار ادا کرئے۔ اس لیے محکمہ پبلک ہیلتھ کے اندر کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیش ایک کلیدی کردار رکھتی ہے۔ اس کے بغیر محکمہ کا ماڈل نامکمل ہے۔ قارئین کو مختصراً کیمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کے بارے میں روشنی دالتا چلوں کہ بنیادی طور پر تنظیم / کمیٹی سے مراد ہے کہ مقامی / کمیٹی سے مراد کہ مقامی / لوکل سطح پر مشتمل کمیٹی جو فراہمی آسیر نکاسی کے حوالے سے متعلقہ اُمور سر انجام اور واٹر سپلائی سکیم / واٹر فلٹریشن پلانٹ کو چلانے میں اپنی ذمہ داری لے اور اپنی مدد آپ کے تحت تمام اُمور چلائے جس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اس کو تنظیم کہتے ہیں۔ اس مقامی سطح پر کمیٹی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اس سکیم کو کامیاب کرانے اور واٹر کو لیکشن کرکے بروقت ادائیگی سے سکیم کامیاب انداز میں چلتی رہی۔ لوگوں اندر شعوار اُجاگر کرتا کہ بروقت ادائیگی سے بل کی ادائیگی / ملازم کی تنخواہ کی ادائیگی /کسی بھی قسم کی پرزہ جات / سکیم بروقت درستگی سے سکیم چالو حالت میں رکھنا اور بروقت پانی کی دستیابی ممکن ہو سکے۔ گاﺅں کے اندر رہنے والا اور پانی حاصل کرنے والا صارف مقامی کمیٹی کا ممبر تصور ہوتا ہے۔ مقامی سطح /لو کل کمیٹی کے بنیادی فرائض مٰن شامل ہے کہ وہ سکیم کے لیے جگہ کے انتخاب میں معاونت فراہم کرے گئی۔ زمین کی فراہمی میں کردار ادا کرے گئی۔ مقامی کمیٹی گاﺅں کے اندر اپنا ریسورس سنٹر / دفتر قائم کرے گئی تاکہ لوکل /مقامی سطح پر مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔ اور مقامی سطح / لوکل طور پر ماہانہ بل کی وصولی جو کہ ماہ پہلے 5۔ 7دن تک عموما کی جاتی ہے۔ مقامی تنظیم / لوکل طور پر کمیٹی کو اس باور آمد کرنا ہوگا کہ پانی کی تقسیم مصنفانہ انداز میں ہوں۔ تمام صارفین کو پانی یکساں مواقع / سہولت ملنی چاہیے۔ مقامی سطح پر کمیٹی نا صرف صاف پانی کی فراہمی میں کردار ادا کرئے گی بلکہ گاﺅں کی بہتری کے لیے دیگر اُمور سرانجام دینے کے لیے کوشاں رے گئی۔ عموماً مقامی کمیٹی بتدریج فرائض کی ادائیگی کرنے کی پابند ہوتی ہے۔ جس میں تمام عہدیداران خود کو منصفانہ انداز /ایماندار طور پر تمام معاملات کو چلانے ہوتے ہیں۔ ان عہدیداران چیئرمین، جنرل سیکریٹری، فنانس اور 4 ایگزیکٹو ممبران معاملات کو دیکھتے اور چلانے کے پانبد ہوتے ہیں۔ چیئرمین کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن لیڈنگ رول ادا کرتا ہے۔ حکومت کی طرف جاری کردہ ڈویلپمنٹ سکیموں کی گرانٹ بعد واٹر سپلائی سکیم / واٹرفلٹریشن پلانٹ کی نشاندہی کے بعد کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کی تشکیل دی جاتی ہے جو کہ عموماً گاﺅں کی طرف کمیونٹی /فوکل پرسن کی نشاندہی پر اکثریت کی بنیاد پر تشکیل دی جاتی ہیں۔ تمام صارفین کی بنیادی سفارشات کو مرتب کرکے کمیونٹی کو آخری شکل دی جاتی ہے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سٹاف سکیم کا آغاز / ٹیوب ویل کی انسٹالیشن / گلیوں میں لائن کی تکمیل اور دیگر اُمور کو مکمل کرتا ہے اور کمیونٹی آرگنائزیشن ان میں سماجی تعاون فراہم کرتی ہے ۔ اور براہ راست کو رڈینیشن کرتی ہے۔ کسی بھی مرحلہ میں رکاوٹ کی صورت میں مکمل کمیٹی معاونت کرکے تمام مسائل حل کرنے میں دور کرتی ہے۔ کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن پابند کے نام صارفین کی جائز بات کو اہمیت دینا اور بروقت تکمیل میں تعاون کرنا۔ ایک طائرانہ نظر ضلع ڈیرہ غازیخان کے اندر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت 200 مقامی / لوکل کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن فعال طور پر کام کر رہی ہیں۔ جن کی بنیادی ذمہ داری گاﺅں کے اندر صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی ہے۔ ورلڈ واٹر ڈے 22مارچ 2023کے حوالے سے تمام کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن خراج تحسین کی مستحق ہیں اور یہ لوگ بلامعاوضہ لوگوں کو ساف پانی کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جو کہ یقینا ایک خوش آئندہ بات ہے کہ یہ کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن سکیم کو چلانے میں کمیٹی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ تنظیمیں اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو رہیں ہیں۔ ان کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں حل کرنا ہوگا۔ ضلع ڈیرہ غازیخان کے اندر کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن سے چلنے والی واٹر سپلائی / اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کو چالو رکھنے میں یقینا خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ 
عام طور پر ہمیں ہر وقت /ہر جگہ سامنا رہتا ہے۔ کہ کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کے تحت چلنے والی واٹر سپلائی سکیمیں / واٹر فلٹریشن پلاٹ مکمل طور (Sustain) نہیں کر سکتے ہیں۔ حالانکہ اس میں بہت سارے مسائل ہیں اول کہ ہر گاﺅں کی اپنی پروفائل /اپروچ ہے۔ کبھی نامواقع حالات ہو جاتے ہیں کہ آرگنائزیشن کے لیے چلانا محال ہو جاتا ہے۔ اس ماڈل میں حکومت / محکمہ کی طرف سے سپورٹ بہت ضروری ہے جس میں بروقت آپریشنل سپورٹ کہ سکتے ہیںموٹر کا جل جانا۔ الیکٹر فالٹ میں درستگی، واٹر فلٹر کی تبدیلی / کیمیکل کی دستیابی / ممبرین کا مہیا رہنا / سولر پلیٹس کی نقصان دہ کو دوبارہ بروقت تبدیل کرنے جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ حکومت وقت سے گزارش ہے کہ واٹر سپلائی سکیم کے واپڈا کے ٹیرف کو فی الفور سابقہ ریٹ پر منتقل کیے جائیں۔ خداراہ یہ واٹر سپلائی سکیم پانی کی دستیابی کا ایک اہم سورس ہے۔ اس کو چلانے کے لیے فیڈریل / صوبائی گورنمنٹ اپنا کردار ادا کریں۔ بروقت سپورٹ مہیا کرکے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کو بہتر انداز میں چلایا جا سکتا ہے۔ تحصیل سطح پر انتظامیہ سولر پلٹیس کی چوری +ٹرانسفارمر کی چوری میں بھی معاونت فراہم کرے۔ ورلڈ واٹر ڈے کے حوالے سے ہم سب کو عہد کرنا ہوگا کہ پانی جیسی نعمت کی حفاظت کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گئے اور ضائع ہونے سے بچائیں گے ۔ آبادی کے بڑھنے روز بروز پانی کی فراہمی ایک مشکل عمل بنتا جا رہا ہے۔ اس میں لوگوں کا تعاون درکار کہ صاف پانی کی حفاظت کریں۔ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ بروقت بل کی ادائیگی کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کو مضبوط بنائیں صاف پانی کی فراہمی کے مسائل کو متنازعہ کرنے کی بجائے افہام تفہیم سے حل کیا جائیں۔ آج کی اس خطر ناک صورت حال میں ہم سب کو اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اجتماعی طورپر سے انفرادی طور پر ہمیں ذمہ داری لینی ہوگی۔ ہم سب اس پیغام کو پنچائیں گئے اور عملی اقدامات اُٹھائیں گے کہ اس میں مزید بہتری آ سکے۔ ہم سب کو اس پانی جیسی نعمت کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنا ہوگا۔ 

مزیدخبریں