ملتان (سپیشل رپورٹر)عوامی را ج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کااعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ ملک اس وقت خطرناک حالات کی طرف گامزن ہوچکا ہے ریاست عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے جمشید دستی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب ہے آٹے کی تقسیم کے زریعے لوگوں کو بھکاری بنا دیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ ہوں یا جنرل فیض سمیت جن جرنیلوں نے ملک کے خلاف سازش کی ان کی قبروں کا بھی کورٹ مارشل کیا جائے جب ان سے پوچھا گیا کہ اعجاز الحق نے پی ٹی آئی سے اتحاد جبکہ چوہدری پرویز الہی نے اپنی جماعت کو پی ٹی آئی میں ضم کردیا ہے تو آپ اس سلسلے میں کیا اقدام اٹھائیں گے تو جمشید دستی نے کہا کہ میں اپنی جماعت کو کسی بھی جماعت میں ضم نہیں کروں گا لیکن عمران خان سے الحاق ہو سکتا ہے اور ہم مل کر الیکشن لڑ سکتے ہیںنہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات کے لئے جو کاغذات نامزدگی داخل ہو ئے ہیں ان کے مطابق مقررہ وقت پر تیس اپریل کو الیکشن ہونے چاہیئں اور اس دوران امیدواروں کا راستہ رو کنے کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ نہ کیا جائے۔
پارٹی ضم نہیں کرونگا، پی ٹی آئی سے الحاق ہوسکتا ہے، جمشید دستی
Mar 22, 2023