مردم شماری: خیبر پختونخواہ کی تین زبانیں شامل کرنے کا فیصلہ

Mar 22, 2023 | 18:58

ویب ڈیسک

پشاور ہائیکورٹ نے  خیبرپختونخوا کی 3 زبانوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے تین نئی زبانوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کی استدعا کی تھی جس پر پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخواہ کی تین زبانیں گاوری، توروالی اور گوجری کو مردم شماری کا حصہ بنانے کا حکم دیا ہے۔درخواست گزار کی استدعا پر ادارہ شماریات نے عدم اعتراض کا اظہار کیا تھا، جس پر پشاور ہائیکورٹ نے رٹ پٹیشن منظور کی تھی۔گاوری زبان کالام اور سوات میں بولی جاتی ہے، تووالی بحرین اور کوہستان جبکہ گوجری چترال اور مالا کنڈ میں بولی جاتی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری ہو رہی ہے .جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے مردم شماری کی 30 اپریل کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔


 

مزیدخبریں