پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوبارہ بڑی مندی ریکارڈ کی گئی. جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز محتاط انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک 100 انڈیکس 18.61 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی اور اس کا تسلسل بھی آگے دیکھنے کو ملا۔
تاہم دوپہرہ بارہ بجے کے قریب ٹریڈنگ میں گراوٹ کی واپسی ہوئی ہے اور انڈیکس 56 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جو تسلسل کے ساتھ آگے دیکھنے کو ملی، ایک موقع پر مندی 525 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تھی ۔حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 501.88 پوائنٹس کی بڑی مندی کے بعد 40376.10 پوائنٹس کی سطح پر جا کر بند ہوا۔ کاروبار میں 1.23 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 6 کروڑ 73 لاکھ 97 ہزار 756 شیئرز کا لین دین ہوا.تاہم زیادہ تر سرمایہ کاروں کی طرف سے ٹریڈنگ کے دوران شیئرز کے فروخت کو ترجیح دی گئی. جس کے باعث سرمایہ کاروں کو مندی کے بعد 70 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔