پشاور: نیا کرونا ویرینٹ سامنے آ گیا خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے 2 ملازم متاثر 

پشاور (نیٹ نیوز) پشاور میں کرونا وائرس کا نیا ویرینٹ جے این ون سامنے آ گیا۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے 2 ملازمین جے این ون وائرس سے متاثر ہو گئے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پی کے نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے دو ملازمین جے این ون وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ رواں سال صوبے میں کرونا سے متاثرہ  نو مریض سامنے آئے۔

ای پیپر دی نیشن