ڈی آئی خان: خودکش دھماکہ، پنجگور میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 2 افراد جاں بحق

 پشاور+اسلام آباد(نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) ڈی آئی خان میں  خودکش دھماکے کے نیتجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔ دھماکا تھانہ ہتھالہ کی حدود واوا پیٹرول پمپ کے قریب گاڑی میں ہوا۔ پولیس کے مطابق خودکش گاڑی کا ہدف ٹانک سے ڈیرہ آنے والی گاڑیاں تھیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکہ بندی کرکے ڈیرہ وزیرستان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق خودکش گاڑی میں دھماکا خیز مواد کی مقدار کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، میں ایک دہشت گرد ہلاک دو زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا ضلع پنجگور میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن لیاقت چاکر نامی دہشت گرد ہلاک، جبکہ 2مزید زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد متعدد تحزیب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...