کوٹ رادھا کشن: گھر کی دہلیز پر نگہبان رمضان پیکیج کی فراہمی کا سلسلہ جاری 

کوٹ رادھا کشن(نمائندہ نوائے وقت ) کوٹ رادھاکشن میں اسسٹنٹ کمشنر ماہم مشتاق کی نگرانی میں مستحقین اور منظور شدہ گھرانوں کو تحصیلدار میاں محمدامجد ہمراہ پٹواری محکمہ مال حلقہ سٹی کوٹ رادھاکشن محمد جاوید سعید اور میونسپل کمیٹی کوٹرادھاکشن کے عملے کے ہمراہ گھر کی دہلیز پر فری نگہبان رمضان پیکیج کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر ماہم مشتاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صاف اور شفاف طریقے سے تقسیم جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن