روڈا کا رکھ جھوک جنگل میں شجرکاری مہم کا آغاز

Mar 22, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر روڈا نے رکھ جھوک جنگل میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔درخت انسانی زندگی کیلئے بقا کی  ضمانت ہیں۔ فطرتی حسن سے مالا مال راوی شہر گرین کور کا بڑا حصہ ہوگا۔ رکھ جھوک میں شجر کاری سے جنگلی حیات کو بڑی بڑھوتری ملے گی وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکے ویژن’’ پلانٹ فار پاکستان‘‘ پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے محکمہ جنگلات اور روڈا کے زیر انتظام شجر کاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسکول،مدارس کے سینکڑوں بچوں نے بھی پودے لگائے اور ملکی ترقی کیلئے دعا کی، شجر کاری مہم سے خطاب میں روڈا افسران ندیم بخاری،ڈاکٹر سید راشد علی کا کہنا تھا کہ 198 ایکٹر پر شجر کاری کیلئے روڈا کا محکمہ جنگلات کیساتھ معاہدہ ہو گیاجس میں پہلے فیز پر 80 ایکٹر کیلئے کام شروع ہو چکا مہم میں 36 ہزار سے زائد پودے لگائیں جائیں گے جبکہ پودوں کی آبیاری کیلئے 6 ٹیوب ویل بھی چالو ہونگے۔ محکمہ جنگلات کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر افتخار جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ روڈا کے ریر انتظام رکھ جھوک میں جنگلات سے لاہور کے ماحولیاتی نظام پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ ہمارا عملہ پودوں کی افزائش اور حفاظت کے لئے 24 گھنٹے موجود ہوگا۔شجر کاری مہم سیاتھارٹی حکام اشعر آصف،محسن عتیق، شکیل احمد، رائے بلال، نادیہ طاہراوراسد یوسف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں