لاہور(نامہ نگار)رواں سال کے دوران بیمار اور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے وارڈنز کیلئے ایک کروڑ 2 لاکھ پانچ ہزار سے زائد رقم جاری ۔مجموعی طور پر پانچ سو سے زائد ٹریفک اہلکاروں کو ویلفیئر فنڈز جاری کئے گئے۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی صحت و تندرستی کے پیش نظر متواتر میڈیکل کیمپس لگائے جارہے ہیں،ہیپاٹائٹس، شوگر، بلڈ پریشر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا وارڈنز کا علاج بھی جاری ہے، ٹریفک وارڈنز کو ویلفیئر کو ہر ممکن یقینی بنایا جارہا ہے،بہترین پرفارمنس کیلئے سپاہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے،فورس کو درپیش مشکلات اور مسائل کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے،ٹریفک وارڈنز اور ان کی فیملیز کو ہرممکن ریلیف فراہم کریں گے۔انہوںنے پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کر دیا۔لاہور ٹریفک پولیس کی طرف سے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کے دوران مختلف چوکوں میں پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے تمام ٹریفک دفاتر میں پودے لگائے جارہے ہیں۔ فضائی آلودگی سے بچاؤ کا واحد حل شجر کاری ہے۔ لاہور ٹریفک پولیس کلین اینڈ گرین مہم میں بھرپور کردار ادا کریگی۔صحتمند معاشرے کیلئے صاف آب و ہوا بہت ضروری ہے۔ ٹریفک وارڈنز کی طرف سے مختلف چوکوں،چوراہوں اور سیکٹرز میں شجرکاری کی گئی۔
بیمار ‘زخمی ٹریفک وارڈنز کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری
Mar 22, 2024