فیروزوالہ( نامہ نگار )جماعت اسلامی پی پی 139 کوٹ عبدالمالک کے سینئر رہنما عمیر مشتاق کمبوہ نے کہا کہ رمضان المبارک امت مسلمہ کیلئے اللہ تعالی کا خصوصی انعام برکتوں والا اور نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف سے منسوب فرمایا اور قیامت کے دن اللہ رب تعالی اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطہ کے خود روزہ دار کو عطا فرمائیں گے۔ ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مقدس کی شایاں شان قدر اس انداز سے کریں۔