ڈاکٹر مسعود شیخ کاجنرل ہسپتال میں ملازمین کوٹائم سکیل پروموشن دینے کا اعلان 

لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور جنرل ہسپتال میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اور ینگ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے دی جانیوالے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے اے ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر مسعود شیخ نے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں چھوٹے ملازمین کو تیز رفتاری سے ٹائم سکیل پروموشن دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس ضمن میں پرنسپل کے اجازت سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا جائے گا اور جن ملازمین کی سالہاسال سے پروموشن رکی ہوئی ہے وہ اپنا سروس ریکارڈ فوری مکمل کروائیں تاکہ مارچ کے مہینے میں ہی انکو اگلے سکیل میں پروموشن دے دی جائے۔ اس اعلان سے لاہور جنرل ہسپتال کے قریبا 1500ملازمین فائدہ اٹھا سکیں گے۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ اور ہیلتھ پروفیشنلز پر زور دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ’’صحت سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر عمل درامد کرتے ہوئے ہسپتال آنیوالے تمام مریضوں کے علاج معالجہ پر بھرپور توجہ دی جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے ایل جی ایچ ایمرجنسی کے دورہ کے موقع پر جاری کیں۔

ای پیپر دی نیشن