لاہور ( لیڈی رپورٹر ) حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ڈاکٹر حمیرا طارق ،صدروسطی پنجاب ربعیہ طارق ، صدر لاہور عظمی عمران نے 10 رمضان المبارک یوم وفات حضرت خدیجہ ؓ اور یوم باب الاسلام کے حوالے سے کہا کہ سرور عالم ؐ کی زوجہ مطہرہ پیکر خلوص و وفا اور محسنہ اسلام حضرت خدیجۃ الکبریٰؓکی سیرت و کردار اور خدمات سے اسلامی تاریخ کے باب روشن ہیں۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ حضرت خدیجہ رضہ کی سیرت ہمارے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔