پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک، صدر 2 شہلا رضاکے بعد طارق بگٹی بھی منتخب

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک صدر دو سامنے آگئے ۔ شہلا رضا کے بعد وزیراعظم کے نامزد کردہ طارق بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے ، کانگریس کے اہم اجلاس میں 62ارکان نے انکے حق میں ووٹ دیا۔ طارق بگٹی بولے کہ فیڈریشن کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ، وزیراعظم کو ہاکی کھیل کی ترقی کے پلان سے آگاہ کرینگے، متوازی فیڈریشن بنانے کی کوشش والوں سے پوچھ گچھ کرینگے ،ہاکی فیڈریشن کانگریس کا خصوصی اجلاس  پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کانگریس کے 93میں سے 62ارکان نے انکے حق میں ووٹ دیتے ہوے دو تہائی اکثریت سے منتخب کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر طارق بگٹی نے کہا کہ متوازی فیڈریشن بنانے کی کوشش والوں سے پوچھ گچھ کرینگے ، ایسی کوشش کرنیوالوں کو صفائی کا ایک موقع دیا جائیگا۔ فیڈریشن کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...